اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات پر پرینکا گاندھی جلد کریں گی کچھ اعلانات
پرینکا گاندھی سے پرائمری ٹیچر یونین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور کورونا بحران کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے اساتذہ کے حق کی آواز اٹھانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
لکھنؤ: پرتگیا یاتراؤں کے ذریعہ عوام الناس سے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کر رہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ وہ ٹیچروں۔ملازمین کے مطالبات پر جلد ہی کچھ اعلان کریں گی۔
دہلی سے یہاں پہنچی پرینکا سے پرائمری ٹیچر یونین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور کورونا بحران کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے اساتذہ کے حق کی آواز اٹھانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وفد نے ملازمین، ٹیچروں، شکچھا متروں، آنگن باڑی اہلکاروں، آشا بہوؤں اور رسوئیوں کے مفادات کا مطالبہ پرینکا کے سامنے رکھا۔
پرینکا گاندھی نے وفد کو بتایا کہ ٹیچروں۔ملازمین کے کئی مطالبات پر جلد ہی وہ اعلانات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملازمین، ٹیچروں، شکچھا متروں، آنگن باڑی اہلکاروں، آشا بہوؤں اور رسوئیوں کے مفادات کے سلسلے میں پوری طرح سے کمر بستہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔