پرینکا گاندھی نے ’کھیت‘ میں خواتین سے کی ملاقات، ساتھ کھایا کھانا، دیکھیں ویڈیو

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں مصروف کانگریس اب ریاستی عوام سے براہ راست رابطہ کر رہی ہے، اسی ضمن میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کھیت میں دھان کاٹ رہی خواتین سے ملاقات کی۔

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ کانگریس نے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ریاستی عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کھیت میں دھان کاٹ رہی خواتین سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے خاتون کسانوں سے ان کی پریشانیاں اور تکلیف کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

تصویر ٹوئٹر @nsui
تصویر ٹوئٹر @nsui

پرینکا گاندھی نے کھیت میں موجود خاتون کسانوں سے جانا کہ ان لوگوں کو کھیت میں فصل کی کٹائی اور پھر اس کی قیمت کو لے کر کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یو پی میں گیس، بجلی، مہنگائی کو لے کر خاتون کسانوں کو کس طرح کی دقتیں پیش آتی ہیں، اس سلسلے میں بھی کانگریس جنرل سکریٹری نے بات کی۔ پرینکا گاندھی نے ان خواتین سے وعدہ کیا کہ کانگریس کی حکومت ریاست میں آئی تو ان کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرینکا گاندھی نے کھیت میں خاتون کسانوں سے ملاقات بات تو کی ہی، ساتھ میں بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔