’انگریز ہندوستان چھوڑو‘ کی طرز پر ’بی جے پی کرسی چھوڑو‘تحریک چلانے کی ضرورت: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ ہندوستان چھوڑو تحریک کے 'کرو یا مرو' نعرے سے ترغیب یافتہ ہے اور یہ عوام کی آواز ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہےکہ جس طرح سے ملک کے لوگوں کا استحصال کرنے والی برطانوی حکومت کے خلاف بابائے قوم مہاتما گاندھی نے 'انگریزو ہندوستان چھوڑو" تحریک چلائی تھی، اسی طرز پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لئے 'بی جے پی کرسی چھوڑو' تحریک چلائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی آواز ہے اور ملک کے لوگ بی جے پی سے آزادی چاہتے ہیں، اس لئے 'بی جے پی کرسی چھوڑو' تحریک ضروری ہے۔


محترمہ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "یہ ہندوستان چھوڑو تحریک کے 'کرو یا مرو' نعرے سے ترغیب یافتہ ہے۔ یہ عوام کی آواز ہے"۔انہوں نے مزید کہا کہ "لوگ بے روزگاری، بھوک، مہنگائی، بدعنوانی، کسانوں سے وعدہ خلاف کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بی جے پی کرسی چھوڑو"۔

کانگریس کی قیادت نے ہر معاملہ پر عوامی تحریک چلائی ہوئی ہے جس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی پیش پیش ہیں ۔ ملک میں چاہے لڑکیوں کی عصمت دری کا معاملہ ہو، دلتوں کے حقوق کا معاملہ ہو، غریبی ہو، بے روزگاری ہو یا کورونا وبا میں ہوئی بد انتظامی کا معاملہ ہو ہر معاملہ پر کانگریس پیش پیش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔