کچھ مہروں کو ہٹانے سے کیا ہوگا یوگی جی! پرینکا

اترپردیش میں ہاتھرس سانحہ کے رُخ پر یوگی حکومت نے ایک کارروائی کرتے ہوئے پولس سپرنٹنڈنٹ وکرانت ویراور ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ رام شبد کے علاوہ کئی پولس والوں کو معطل کر دیا ہے۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
user

یو این آئی

اترپردیش میں ہاتھرس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی معطلی کے یوگی حکومت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاکہ کچھ مہروں کو ہٹانے سے متاثرہ کے کنبہ کے لوگو ں کے زخم نہیں بھریں گے۔

پرینکا گاندھی نے دیر رات ٹوئٹ کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جی کچھ مہروں کو معطل کرنے سے کیا ہوگا۔ ہاتھرس کی متاثرہ، اس کے کنبہ کوسخت تکلیف کس کے حکم پر دی گئی۔ ہاتھرس کے ڈی ایم، ایس پی کے فون ریکارڈ عام کئے جائیں۔ وزیراعلی اپنی ذمہ دار سے ہٹنے کی کوشش نہ کریں۔ ملک دیکھ رہا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ استعفی دو۔


واضح رہے اترپردیش میں ہاتھرس سانحہ کے رُخ پر یوگی حکومت نے ایک کارروائی کرتے ہوئے پولس سپرنٹنڈنٹ وکرانت ویراور ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ رام شبد کے علاوہ کئی پولس والوں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کئے جانے والوں میں انسپکٹر دنیش کمار ورما، سب انسپکٹر جگویر سنگھ اور ایم مہیش پال بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پروین کمار کے خلاف سردست کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ پولیس اہلکاروں کا نارکوٹسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ معطل ایس پی کی جگہ شاملی کے ایس پی ونیت جیسوال کو ہاتھرس کا نیا پولیس سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Oct 2020, 8:11 AM