پرینکا گاندھی للت پور پہنچ گئیں ، مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی

حال ہی میں للت پور میں واقع بنیانہ گاؤں کے کسان مہیش کمار کی کھاد کے حصولی سینٹر میں لائن میں کھڑے ہونے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

تصویر اے آئی سی سی میڈیا
تصویر اے آئی سی سی میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی آج صبح ٹرین کے ذریعہ للت پور پہنچ گئیں اور وہ وہاں دو کسانوں کے خاندانوں کو تسلی دینے کے لیے ملاقات کریں گی جن کی حال ہی میں کھاد بحران کے دوران موت ہو گئی تھی۔

واضح رہے پرینکا گاندھی جمعرات کی رات لکھنؤ سے ٹرین کے ذریعے للت پور کے لیے روانہ ہوئی تھیں ۔للت پور روانگی سے پہلے پرینکا گاندھی نے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات کی اور انہوں نے ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔ للت پور اسٹیشن پر بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔

پرینکا گاندھی للت پور پہنچ گئیں ، مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی
پرینکا گاندھی للت پور پہنچ گئیں ، مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی

واضح رہے کہ اس ہفتے کو للت پور کے تھانہ نارہاٹ میں واقع بنیانہ گاؤں کے کسان مہیش کمار ویور کی طویل عرصے سے کھاد کے حصولی مرکز میں لائن میں کھڑے ہونے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے ایک دن بعد للت پور ضلع کے مالواڑہ خورد گاؤں کے کسان سونی اہیروار نے تین دن تک کھاد نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوکر خودکشی کرلی۔

پرینکا گاندھی للت پور پہنچ گئیں ، مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی

بندیل کھنڈ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں کیمیائی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کسانوں کو کھاد نہ ملنے سے بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ جین نے بتایا کہ پرینکا گاندھی دونوں متوفی کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔