سی بی ایس ای امتحان کے انعقاد پر حکومت نظرثانی کرے: پرینکا گاندھی
سی بی ایس ای بورڈ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مئی ماہ میں منعقد ہونے والے بورڈ کے امتحانات کرائے گی، جس پر پرینکا گاندھی نے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک کو خط لکھا ہے۔
سی بی ایس ای بورڈ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مئی ماہ میں منعقد ہونے والے بورڈ کے امتحانات کرائے گی، جس پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر تعلیم رمیش پوکڑیال نشانک کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس سرکولر کو ایک 'چونکا دینے والا' فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے ذریعہ اس معاملے میں 'خدشات' کا اظہار کرنے کے باوجود سی بی ایس ای نے امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے یہ 'خدشات' غیر معقول نہیں ہیں، لہذا امتحان منسوخ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : وارانسی میں ’ایودھیا دوئم‘ کے لیے میدان تیار... ظفر آغا
انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ "بڑے پیمانے اور ہجوم والے امتحانی مراکز میں طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانا عملی طور پر ناممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے، یہ صرف ان طلباء کے لئے نہیں ہے جو خطرے میں ہیں، بلکہ ان کے اساتذہ، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے امتحان مراکز کے نگراں اور ان کے کنبہ کے افراد کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اگر کوئی بھی مرکز ہاٹ اسپاٹ ثابت ہوتا ہے تو، حکومت اور سی بی ایس ای بورڈ کو اس واقعے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔"
یہ بھی پڑھیں : آج رمضان کا چاند نظر نہیں آسکے گا: سعودی ماہر فلکیات
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ "یہ صرف ان بچوں کی جسمانی صحت ہی نہیں ہے بلکہ ان کی نفسیات کے بارے میں بھی ہے جس کے گہرے اثرات ان بچوں پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ انھیں پہلے ہی امتحان کے بے حد دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مزید یہ کہ وہ اب ان حالات سے بھی خوفزدہ ہوں گے، جس میں وہ ہوں گے۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Apr 2021, 6:39 PM