عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے امن و امان کو جنگل راج میں تبدیل کر دیا ہے: پرینکا

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر ایک لیڈر اور کارکن کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ انصاف کی لڑائی کے لیے اپنی پارٹی کے وفادار رہنما کی آواز بھرپور طریقے سے بلند کی جائے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پنجابی گلوکار اور پنجاب پردیش کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے امن و امان کو جنگل راج میں تبدیل کر دیا ہے۔ پرینکا نے نے ٹویٹ کیاکہ سدھو موسے والا ایک باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے پوری دنیا میں ملک اور پنجاب کا نام روشن کیا۔

پرینکا گاندھی نے دن دہاڑے قتل کے لئے عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال جنگل راج میں تبدیل ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پنجاب کے امن و امان کو جنگل راج میں تبدیل کر دیا ہے اور سیکورٹی کے نظام کو سیاسی پسند اور ناپسند کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی ہر ایک لیڈر اور کارکن کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ انصاف کی لڑائی کے لیے اپنی پارٹی کے وفادار رہنما کی آواز ہم بھرپور طریقے سے بلند کریں گے۔


موسےوالا کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا:مان

دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعلی مان نے موسے والا کے خاندان اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور انتہائی تحمل کی اپیل بھی کی۔


ادھر عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے ٹویٹ کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب کا ایک اور بیٹا گینگ وار اور منظم جرائم کا شکار ہو گیا ہے۔مسٹر چڈھا نے لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار مجرموں کو پکڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے انتہائی تحمل اور امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔