ہندوستان میں بڑھتے کورونا کیسز سے پرینکا چوپڑا پریشان
پرینکا چوپڑا نے ہندوستانی عوام کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں سے پریشان ہیں اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے ہندوستانی عوام کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بات کرنے اور اس معاملے کی سنگینی کو سمجھانے کی کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم اسے ہلکے میں نہیں لے سکتے۔
پرینکا چوپڑا نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال نازک ہے۔ میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی تصاویر اور کہانیاں دیکھ رہی ہوں جو انتہائی خوفناک ہیں۔ صورتحال قابو سے باہر ہے اور ہمارا طبی نظام ایک ٹوٹنے والے مقام پر ہے، براہ کرم گھر پر رہیں۔ میں آپ سے گھر رہنے کی اپیل کرتی ہوں۔ اپنے، اپنے کنبے، دوستوں، برادری اور اپنے صف اول کے کارکنوں کے لئے بھی اس پر لازمی غور کریں۔ ہر ڈاکٹر اور فرنٹ لائن ورکر ایک ہی بات کہہ رہے ہیں، گھر پر رہیں۔‘‘
پرینکا چوپڑا نے لکھا، ’’یقینی بنائیں کہ آپ کے جاننے والا ہر فرد گھر پر ہی رہے۔ اگر آپ باہر جاتے ہیں تو ماسک پہنیں۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے بات کریں اور معاملے کی سنگینی کو سمجھانے کی کوشش کریں۔ ہم اسے ہلکے سے نہیں لے سکتے۔ جب بھی آپ کی باری آئے گی ویکسین کروائیں۔ یہ سب کرنے سے ہمارے میڈیکل سسٹم کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ ‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔