پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی ’روکا‘ تقریب کا اہتمام

پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی ’روکا‘ تقریب منعقد کی خبروں کے بعد شادی کی خبروں پر مہر لگ گئی ہے۔ روکا بنیادی طور پر ایک قسم کی منگنی جیسی تقریب ہوتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکہ کے معروف گلوکار نک جوناس آج کل دونوں پرینکا کے گھر پر ہیں اور خبروں کے مطابق آج دونوں کی روکا تقریب ہو نے جا رہی ہے جس کے لئے تیاری زور شور سے چل رہی ہے۔ پرینکا کے گھر پر مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ دونوں کی ایک ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور پیچھے یعنی بیک گراؤنڈ میں ’این پی‘ لکھا ہوا ہے ۔ این پی دونوں کے نام کے پہلے حروف ہیں یعنی نک کا این اور پرینکا کا پی۔ پرینکا ہلکے پیلے سوٹ میں نظر آ رہی ہیں اور نک کرتا پاجامہ پہنے ہوئے ہیں۔

خبروں کے مطابق پہلے پوجا کی جائے گی اس کے بعد رسم و رواج ادا ہوں گی اور اس کے بعد لنچ کا اہتمام ہوگا۔ ’بالی ووڈ لائف ‘ رپورٹ کے مطابق لنچ میں پنجابی کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پرینکا کے گھر سے آ رہی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان کے فینز کو انتظار ہے کہ پرینکا خود اپنے اور نک کے رشتہ کا آفیشل اعلان کب کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نک اور پرینکا کی ’روکا‘ رسم شروع ہو چکی ہے۔

پرینکا کا گھر بہترین طریقہ سے سجایا گیا ہے۔ گھر کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ تقریب شاہی انداز میں منعقد ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق مہمانان اور پنڈت کے آنے کے بعد رسمیں شروع ہو چکی ہیں۔

پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی ’روکا‘ تقریب کا اہتمام
پرینکا کی روکا تقریب میں شامل ہونے پہنچیں پرینیتا چوپڑا

واضح رہے کہ جمعرات کو نک جوناس اپنے والدین کے ساتھ ممبئی آئے تو ان کو ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے کے لئے پرینکا چوپڑا خود پہنچی تھیں، اس کے بعد سبھی لوگ پرینکا کے جوہو والے بنگلے کی طرف روانہ ہو گئے۔ گذشتہ جمعہ کی رات 10 بجے پرینکا اور نک جوناس مع اہل خانہ کے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں ڈنر کے لئے پہنچے۔ اس دوران پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا بیٹے سدھارتھ کے ساتھ تمام انتظامات پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ بڑی بات یہ ہے کہ اس موقع پر پورا میریٹ ہوٹل بک کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2018, 1:18 PM