ٹوئٹر پر پہلے ہی ٹوئٹ سے پرینکا گاندھی نے جیتا سب کا دل

پرینکا گاندھی ٹوئٹر پر آئی تھیں تو 24 گھنٹے کے اندر ان کے فالوورس تیزی سے بڑھے تھے۔ اس کے بعد ان کے ٹوئٹ کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا لیکن تقریباً ایک مہینے بعد انھوں نے کوئی ٹوئٹ کیا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پرینکا گاندھی نے کانگریس جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے ٹوئٹر پر کچھ اور لکھتے ہی پوری طرح چھا گئیں۔ انھوں نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم کی سادگی اور وہاں موجود ’سچائی‘ کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’سابرمتی کی فخر آمیز سادگی میں سچ کا بسیرا ہے۔‘‘ پرینکا کا یہ ٹوئٹ لوگوں کو بہت پسند آ رہا ہے کیونکہ اس میں ایک سادگی ہے اور کسی طرح کا سیاسی طنز یا خراب زبان کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان کے پہلے ٹوئٹ نے لوگوں کا دل جیت لیا۔

پرینکا گاندھی نے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے اپنی طرف سے کچھ نہ لکھتے ہوئے مہاتما گاندھی کا ایک جملہ لکھا جو تشدد اور محبت کے فرق کو نشان زد کرتا ہے۔ انھوں نے مہاتما گاندھی کا جو جملہ لکھا وہ اس طرح ہے ’’میں تشدد کی اس لیے مخالفت کرتا ہوں کہ جب تشدد سے کچھ اچھا حاصل ہوتا ہے تو وہ جز وقتی ہوتا ہے لیکن اس سے جو برائی پیدا ہوتی ہے وہ مستقل ہوتی ہے۔‘‘

دراصل جب پرینکا گاندھی ٹوئٹر پر آئی تھیں تو 24 گھنٹے کے اندر ان کے فالوورس تیزی سے بڑھے تھے اور وہ سرخیوں میں آ گئی تھیں۔ اس کے بعد ان کے ٹوئٹ کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا لیکن تقریباً ایک مہینے بعد انھوں نے کوئی ٹوئٹ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 11 فرور کو پرینکا گاندھی کا ٹوئٹر پر آفیشیل اکاؤنٹ بنا تھا۔ پرینکا کے ٹوئٹر پر آتے ہی لوگوں نے انھیں ٹیگ کرنا شروع کر دیا تھا لیکن پرینکا نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر ان کا استقبال پورے جوش کے ساتھ ہوا تھا اور پہلے ہی دن ان کے فالوورس 68 ہزار کی تعداد پار کر چکے تھے۔ فی الحال ٹوئٹر پر پرینکا گاندھی کے فالوورس کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Mar 2019, 9:10 AM