وزیر اعظم کا دورہ تلنگانہ، محبوب نگر میں 13500 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعظم نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں 13500 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور کاموں کو قوم کے نام وقف کیا

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی

user

یو این آئی

حیدرآباد: وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں 13500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کاموں کو قوم کے نام وقت کیا۔ ان ترقیاتی کاموں میں سڑک، ریل، پٹرولیم، قدرتی گیس اور اعلی تعلیم کے اہم شعبہ جات کے ترقیاتی پراجکٹس شامل ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین خدمات کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ کی پارلیمنٹ میں منظوری سے نوراتری سے پہلے ’شکتی پوجا‘ کے جذبہ کا اظہار ہوا ہے۔ انہوں نے مختلف پراجکٹس کے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’آج کئی روڈ کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، جس سے یہ علاقہ تبدیل ہو جائے گا۔ ناگپور۔وجئے واڑہ معاشی راہداری سے تلنگانہ، اے پی اور مہاراشٹر تک ٹرانسپورٹیشن میں سہولت ہو سکے گی۔ اس سے ان ریاستوں میں تجارت، سیاحت اور انڈسٹری میں مدد مل سکے گی۔‘‘


انہوں نے کہا کہ اہم معاشی ہبس کی نشاندہی راہداری میں کی گئی ہے جن میں 8 خصوصی معاشی زونس، 5 میگا فوڈ مارٹس، 4 فشنگ سی فوڈ کلسٹرس، 3 فارما، میڈیکل کلسٹرس، ایک ٹکسٹائل کلسٹر بھی شامل ہیں۔ ان سے ہنمکنڈہ، محبوب آباد، ورنگل اور کھمم اضلاع کے نوجوانوں کے لئے کئی مواقع کھل جائیں گے۔ انہوں نے بندرگاہوں تک اشیا کی منتقلی کیلئے تلنگانہ جیسی ریاست کے لئے روڈ کنکٹیویٹی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی معاشی راہداریوں کا گذر تلنگانہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشرقی اور جنوبی ساحل سے ریاست کو جوڑنے کا ذریعہ بنے گا۔ حیدرآباد۔وشاکھاپٹنم راہداری کے سوریہ پیٹ۔کھمم سکشن بھی اس خصوص میں مدد ملے گی۔اس سے مشرقی ساحل تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔جل کیر اورکرشنا سکشن کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر بھی ریاست کے عوام کے لئے اہم ہے۔


توانائی اور توانائی کی سلامتی کے شعبہ میں دنیابھر میں ہوئی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف صنعتوں کے لئے بلکہ گھریلو مقاصد کیلئے بھی توانائی کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں ایل پی جی گیس سلنڈرس کی تعداد 14 کروڑتھی جو سال 2023 میں بڑھ کر 32 کروڑ تک جا پہنچی۔ انہوں نے حال ہی میں گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں کمی کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہاسن۔چرلہ پلی ایل پی جی پائپ لائن پراجکٹ کا اس علاقہ کے عوام کے لئے توانانی کی سلامتی کی فراہمی میں اہم رول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔