ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کی ملاقات، 7 معاہدوں پر دستخط

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعاون کی سطح میں لگاتار بہتری ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ
user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے چار روزہ دورہ پر ہیں۔ آج انھوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ دو فریقی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے آپسی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور 7 اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ یہ معاہدے اس طرح ہیں:

  1. ہند-بنگلہ دیش سرحد پر کشیارا ندی سے پانی کم کیا جائے گا۔

  2. بنگلہ دیش ریلوے کے افسران کو انڈین ریلوے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ دی جائے گی۔

  3. انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں بنگلہ دیش ریلوے کو ہندوستان مدد پہنچائے گا۔ اس کے تحت فریٹ مینجمنٹ سسٹم اور دیگر آئی ٹی پر مبنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بنگلہ دیش کی ہندوستان مدد کرے گا۔

  4. بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ اور ہندوستان کی نیشنل جیوڈیشیل اکیڈمی کے درمیان بنگلہ دیشی لاء افسران کی ہندوستان میں ٹریننگ کے لیے انتظام ہوگا۔

  5. ہندوستان اور بنگلہ دیش کے سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے درمیان قرار نامہ۔

  6. ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان داخلی علاقے میں تعاون۔

  7. ٹی وی نشریہ کے شعبہ میں ہندوستان کے ’پرسار بھارتی‘ اور بنگلہ دیش ٹی وی کے درمیان معاہدہ۔


ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعاون کی سطح میں لگاتار بہتری ہو رہی ہے۔ ہم نے آئی ٹی، خلاء اور نیوکلیائی توانائی سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ہم نے بنگلہ دیش کی آزادی کی 50ویں سالگرہ اور شیخ مجیب الرحمن کے پیدائش کی صدی منائے جانے پر ایک ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے آئندہ 25 سال کے امرت کال میں ہماری دوستی نئی اونچائیوں کو چھوئے گی۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ ہماری ترجیحات لوگوں کے ایشوز، غریبی ہٹانا اور معیشت کو ترقی دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے ہم دونوں ایک ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ پورے جنوبی ایشیا میں لوگ بہتر طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔