’منی پور تشدد معاملہ میں وزیر اعظم کی بے حسی ناقابل معافی‘، تازہ تشدد کے بعد پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی پر حملہ

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کی ایک ریاست کو مہینوں تک اس طرح جلتا ہوا چھوڑ دیا جائے اور اس پر بات تک نہ کی جائے، وزیر اعظم کی یہ بے حسی ناقابل معافی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات کے بعد مرکزی حکومت کی ناکامیوں پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منی پور تقریباً ڈیڑھ سال سے جل رہا ہے۔ روزانہ تشدد، قتل، فساد، نقل مکانی... گھر جل رہے ہیں، فیملی اجڑ رہی ہے، زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، ہزاروں کنبے راحتی کیمپوں میں دن کاٹنے کو مجبور ہیں۔ وزیر اعظم جی نے اسے روکنے کی اب تک کوئی کوشش بھی نہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے پی ایم مودی پر یہ حملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں کیا ہے۔ انھوں نے اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کی ایک ریاست کو مہینوں تک اس طرح جلتا ہوا چھوڑ دیا جائے اور اس پر بات تک نہ کی جائے۔ ملک کی داخلی سیکورٹی کسی کی خواہش پر منحصر نہیں ہوتی، یہ لازمی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم جی کی بے حسی ناقابل معافی ہے۔‘‘


اس سے قبل آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات کو لے کر پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کو فوراً برخاست کیا جانا چاہیے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’کانگریس کا مطالبہ ہے کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ کو فوراً برخاست کیا جائے، مرکزی حکومت کو حساس سیکورٹی والے حالات کی پوری ذمہ داری لینی چاہیے اور ریاستی فورس کی مدد سے سبھی طرح کے بغاوتی گروپوں پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔