’بیٹا نیچے آؤ‘، انتخابی ریلی میں کھمبے پر چڑھی لڑکی سے وزیر اعظم مودی نے کہا، ویڈیو دیکھیں

جب ایک لڑکی جلسہ گاہ میں  کھمبے پر چڑھ گئی تووزیراعظم نے لڑکی کو بار بار نیچے آنے کی درخواست کی اور کہا کہ بجلی کے تاروں کی حالت اچھی نہیں لگ رہی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ملک کی پانچ ریاستوں میں الیکشن کا موسم چل رہا ہے۔ ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور عوام سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اسی طرح ہفتہ  یعنی11 نومبر کو وہ حیدرآباد، تلنگانہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران کچھ ایسا ہوا جس کی چرچا دو دن بعد بھی ہو رہی ہے۔

دراصل جب وزیراعظم مودی نے ریلی سے خطاب کیا تو ایک لمحہ ایسا آیا کہ انہیں اپنی تقریر روکنی پڑی۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک لڑکی جلسہ گاہ میں بجلی  کے کھمبے پر چڑھی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے لڑکی کو بار بار نیچے آنے کی درخواست کی اور کہا کہ بجلی کے تاروں کی حالت اچھی نہیں لگ رہی۔


جب لڑکی نے  وزیر اعظم  مودی سے کچھ کہنا چاہا تو وزیر اعظم  نے ہندی میں ان سے کہا، ''بیٹا، میں تمہاری بات سنوں گا۔ پلیز نیچے آ جائیں۔ شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے۔ یہ صحیح نہیں ہے، میں یہاں صرف آپ لوگوں کے لیے آیا ہوں۔ ایسی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ راجیہ سبھا ایم پی لکشمن نے بعد میں درخواست کی کہ پی ایم مودی کے کہے گئے جملوں کا تیلگو میں ترجمہ کیا جائے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق اس واقعے کے بارے میں جب ایک سینئر پولیس افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے، اپنی تقریر کے آغاز میں، پی ایم مودی نے ایم آر پی ایس کے بانی کرشنا ماڈیگا کو تسلی دی جو ان کے گلے لگ کر رونے لگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔