وزیر اعظم نریندر مودی پہلی ورچوئل ’آئی2 یو2‘ سمٹ میں شرکت کریں گے

اس میٹنگ میں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپڈ اور یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی شرکت کریں گے۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اتحاد آئی 2یو2 کی آج ہونے والی پہلی ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپڈ اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی شرکت کریں گے۔

بنیادی طور پر اقتصادی موضوعات پر تعاون پر مبنی یہ آئی 2 یو2 اتحاد گزشتہ سال 18 اکتوبر کو چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تشکیل پایا۔ شیرپا سطح پر چاروں ممالک کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں میں تبادلے بڑھانے کے لیے بات چیت ہوتی رہی ہے۔


یہ اتحاد بنیادی طور پر چھ شعبوں پانی، توانائی، ٹرانسپورٹ، خلائی، صحت اور غذائی تحفظ میں مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے بنایا گیا ہے۔ ان شعبوں میں نجی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر میں جدید کاری، صنعتوں کے لیے کم سے کم کاربن اخراج والے اقدامات، صحت عامہ میں بہتری اور جدید ترین اور آلودگی سے پاک ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں، لیڈران کے درمیان آئی2 یو2 فریم ورک کے تحت ممکنہ مشترکہ منصوبوں پربات چیت ہوگی اوراس کے ساتھ ہی تجارت اور سرمایہ کاری پر اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔