وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر بھوٹان روانہ، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
وزیراعظم نریندر مودی بھوٹان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی مسائل پر بات کر سکتے ہیں
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو دو روزہ دورے پر بھوٹان روانہ ہو گئے۔ پی ایم مودی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی مسائل پر بات کر سکتے ہیں۔ پی ایم مودی بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک سے بھی ملاقات کریں گے۔
پی ایم مودی بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے سے بھی بات کریں گے۔ پی ایم مودی کا یہ سرکاری دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے پڑوسی پہلے کی پالیسی پر زور دینے کے مطابق ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پر لکھا، ’’میں بھارت-بھوٹان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے مختلف پروگراموں میں شرکت کروں گا۔ میں بھوٹان کے معزز بادشاہ، چوتھے دروک گیالپو اور وزیراعظم شیرنگ ٹوبگے کے ساتھ مذاکرات کے لیے بے قرار ہوں۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے 21 مارچ کو بھوٹان کا دورہ کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے باعث وزیر اعظم مودی کوئی بڑا اعلان نہیں کریں گے تاہم ان کا دورہ چین کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے وہ 2014 اور 2019 میں بھوٹان کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہیں، بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے گزشتہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے 14 مارچ کو پی ایم مودی سے ملاقات کی۔ ٹوبگے نے اس سال بھوٹان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور یہ ان کا پہلا دورہ ہندوستان تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔