وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی، کانگریس نے بھی کہا ’رمضان مبارک‘

ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر وزیر اعظم مودی اور کانگریس کے اہم لیڈران نے مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

<div class="paragraphs"><p>رمضان مبارک</p></div>

رمضان مبارک

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر وزیر اعظم مودی اور کانگریس کے اہم لیڈران نے مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ نریندر مودی نے آج ٹوئٹ کیا ’’رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ خدا کرے یہ مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں مزید اتحاد اور ہم آہنگی لے کر آئے اور غریبوں کی خدمت کی اہمیت کو بھی یقینی بنائے۔‘‘

کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی مقدس ماہِ رمضان کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ’’اس مبارک موقع پر ہم آپ سب کی اچھی صحت اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔ رمضان مبارک!‘‘


کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ٹوئٹ پر لکھا ’’دعاؤں، برکتوں اور بخششوں کے مقدس مضان کے مہینے کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آئیے ہم خود کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریں اور ہمدردی، امن اور بھائی چارے کو عام کریں۔‘‘

راہل گاندھی نے ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا ’’یہ بابرکت مہینہ سب کے لیے محبت، خوشی اور یکجہتی لے کر آئے۔‘‘


پرینکا گاندھی نے لکھا ’’آپ سب کو رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے یہ مقدس مہینہ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، برکتیں اور سکون لے کر آئے۔‘‘

رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے مقدس ترین مہینہ ہے۔ اس پورے مہینے میں لوگ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ رمضان المبارک کو اسلامی کیلنڈر کا نواں اور برکتوں کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ رمضان کا یہ مہینہ کبھی 29 تو کبھی 30 دنوں کاہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔