وزیر اعظم مودی برکس اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچے

برکس میں 5 ابھرتی ہوئی معیشتیں شامل ہیں جن میں دنیا کی 42 فیصد آبادی رہتی ہے۔ ان کی گھریلو صنعتی پیداوار (جی ڈی پی) دنیا کے جی ڈی پی کا 23 فیصد ہے اور ان کا عالمی تجارت میں 17 فیصد کی حصہ داری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برازیل: وزیر اعظم نریندر مودی برکس چوٹی اجلاس میں شریک ہونے کے لیے برازیل کی راجدھانی برازیلیا کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے۔ وزیر اعظم مودی برکس کے 11 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ برکس رہنماؤں کی برکس بزنس کونسل کے اجلاس میں بھی حصہ لیں گے۔

برازیل پہنچنے کے بعد وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا، ’’برکس اجلاس میں شریک ہونے کے لیے برازیل پہنچا۔ دورے کے دوران کچھ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔ مجھے بھروسہ ہے کہ برکس اجلاس رکن ممالک کے درمیان ثقافتی اور معاشی رشتوں کو مستحکم کرے گا۔‘‘


رواں برس برکس اجلاس کا تھیم ’روشن مستقبل کے لیے معاشی ترقی‘ ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ ایک تجارتی وفد بھی ہے۔ وزیر اعظم کا روس کے صدر ولادیمیرپوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوطرفہ اجلاس کا پروگرام ہے۔ وہ برکس کے بزنس فورم اور اہم اختتامی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔


برکس کے دوران رکن ممالک کے درمیان موجودہ دنیا میں قومی اقتدار اعلیٰ کے لیے چیلنجز اور مواقع پر بحث ہونے کا امکان ہے۔ کلیدی اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس اجلاس کے بعد برکس ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ایجنسیوں کے درمیان قرار پر دستخط کیے جائیں گے۔ اجلاس ختم ہونے پر تمام رہنما ایک مشترکہ اعلان بھی جاری کریں گے۔

برکس میں پانچ ابھرتی ہوئی معیشتیں شامل ہیں جن میں دنیا کی 42 فیصد آبادی رہتی ہے۔ ان کی گھریلو صنعتی پیداوار (جی ڈی پی) دنیا کے جی ڈی پی کا 23 فیصد ہے اور ان کا عالمی تجارت میں 17 فیصد کی حصہ داری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Nov 2019, 5:11 PM