وزیر اعظم مودی آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مغربی بنگال میں پروگراموں میں کریں گے شرکت
وزیر اعظم مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال میں 7 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے
نئی دہلی: وزیر اعظم مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال میں 7 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور کولکاتا میں قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال میں سات ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد اور اُنہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم مودی نئی جلپائی گُڑی سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وہ کولکاتا میٹرو کی پرپل لائن کی جوکا-تاراتالا راستے کا بھی افتتاح کریں گے اور مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی-نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم مودی صاف گنگا کے لیئے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کیلئے پانی کے نکاسی کے کثیر مقصدی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ وہ اُن کا افتتاح کریں گے۔
اِس کے علاوہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کولکاتا میں قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر مرکزی وزراءشرکت کریں گے، جو کہ کونسل کے اراکین ہیں۔ میٹنگ میں اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزراءاعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ کونسل کو دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کی روک تھام اور احیا کی کارروائیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی مجموعی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔