وزیر اعظم مودی نے سری نگر میں بین الاقوامی یوگا ڈے پر منعقدہ پروگرام کی قیادت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو 10ویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر منعقدہ اہم یوگا پروگرام کی قیادت کی اور یوگا مشق کے فوائد کا ذکر کیا اور لوگوں سے یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی

<div class="paragraphs"><p>سری نگر میں وزیر اعظم مودی / ایکس</p></div>

سری نگر میں وزیر اعظم مودی / ایکس

user

یو این آئی

سری نگر/نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں 10ویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر منعقدہ اہم یوگا پروگرام کی قیادت کی اور یوگا مشق کے فوائد کا ذکر کیا اور لوگوں سے یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔

یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں منعقدہ پروگرام میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ یوگا اس مصروف زندگی اور اطلاعات کی کثرت سے متاثر ذہن کو ارتکاز کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس سے صحت اچھی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوگا سے متاثر سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے جو کاروبار اور روزگار میں بھی تعاون کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یوگا کے فوائد کو دیکھتے ہوئے آج فوج کے جوانوں سے لے کر خلابازوں تک ہر کسی کو یوگا کرایا جا رہا ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کو یوگا اور دھیان بھی کروایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں میں یوگا کی مشق کے تئیں زبردست جوش دیکھا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ سمیت پوری دنیا کے یوگا سے محبت کرنے والوں کو یوگا ڈے کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی پہل پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر پوری دنیا میں یوگا مشق کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مسٹر مودی دو دن کے لئے جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔