سونیا گاندھی کا 77واں یومِ پیدائش، وزیر اعظم مودی نے مبارک باد پیش کی
پی ایم مودی نے سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا، ’’محترمہ سونیا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد۔ انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی حاصل ہو‘‘
نئی دہلی: ہندوستانی سیاست کے اہم ترین ناموں میں سے ایک سونیا گاندھی کا آج 77 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا، ’’محترمہ سونیا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد۔ انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی حاصل ہو۔‘‘
کانگریس پارٹی نے بھی سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کانگریس آفیشل ایکس ہینڈل سے لکھا گیا، ’’سونیا گاندھی جی کو یوم پیدائش کی مبارک بارد، جو سچائی، عظیم قربانی اور جرات کی اعلیٰ ترین اقتدار کی مثال ہیں۔ وہ طاقت کا ایک ستون ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی عظیم قربانی کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔‘‘
کانگریس نے سونیا گاندھی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’انہوں نے نہ صرف صف اول میں رہ کر کانگریس پارٹی کی قیادت کی بلکہ تمام ہندوستانیوں کے لیے انقلابی حقوق کا آغاز بھی کیا۔ منریگا سے لے کر تعلیم کے حق تک، نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ اور حق اطلاعات تک، ان قوانین نے لوگوں کو بااختیار بنایا اور حکومتوں کو جوابدہ بنایا۔ آپ خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کی ایک مضبوط حامی ہیں، آپ کا صبر اور سادگی قابل ذکر ہیں۔‘‘
سونیا 9 دسمبر 1946 کو پیدا ہوئی تھیں۔ نہرو-گاندھی خاندان کے رکن اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی تھی۔ اگرچہ سونیا گاندھی شروع میں فعال سیاسی شرکت سے دور رہیں لیکن قسمت کے پاس ان کے لیے دوسرے منصوبے تھے۔
کانگریس کی سب سے طویل مدت تک صدر رہنے والی سونیا گاندھی نے صحت کی وجوہات کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں خود کو فعال سیاست سے دور کر لیا ہے۔ اس وقت ملکارجن کھڑگے پارتی کے صدر ہیں اور راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پارٹی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔