وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کی گھر واپسی عنقریب، بے تکی بیان بازی کر رہے بی جے پی لیڈر: کانگریس
کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی باتوں سے ملک اور دنیا بدل جاتی تو نوجوانوں کو روزگار ملتا، کسانوں کی حالت بہتر ہوتی اور خواتین کی عزت میں اضافہ ہوتا
پٹنہ: کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر شکیل احمد خان نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی باتوں سے ملک اور دنیا بدل جاتی تو ان کی باتوں سے نوجوانوں کو روزگار ملتا، کسانوں کی حالت بہتر ہوتی اور خواتین کی عزت میں بھی اضافہ ہوتا۔
شکیل احمد خان نے کہا کہ اس بار پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی گھر واپسی ہونے جا رہی ہے۔ وہ جہاں سے آئے ہیں، وہیں واپس جائیں گے، کیونکہ ملک کے عوام ان سے پریشان ہیں۔ بہار میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اتوار کو دو مقامات پر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیر کو 3 مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمارے حق میں ہے۔
پی ایم مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس اور آر جے ڈی نے ہمیشہ ریزرویشن کے نام پر پسماندہ طبقات کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا تھا لیکن بی جے پی نے انکار کر دیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کون ریزرویشن کے حق میں ہے اور کون اس کے خلاف۔ بی جے پی والے بے تکے بیانات دے رہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی ریزرویشن کی حد بڑھانے کی بات کی ہے۔
انہوں نے پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے الفاظ وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریلی میں استعمال کیے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو زیب نہیں دیتا، وزیر اعظم مودی مجرا جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کے چہرے کی چمک ختم ہو گئی ہے، وہ پریشان ہیں اور پریشانی کے عالم میں بے تکے بیان دے رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔