وزیراعظم نے اپنی ناکامی ٹھیکرا وزیر صحت کے سر پھوڑا: کانگریس

ملک کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی پر مکمل اعتماد ظاہر کیا تھا لیکن وزیراعظم نے اعتماد توڑ ا اور لوگوں کو گمراہ کیا۔

وزیر اعظم کی فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

Syed Khurram Raza

کانگریس نے حکومت پر کورونا وبا سے نپٹنے میں ہر محاذ پر مکمل طورپر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کل کہا کہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے وزیراعظم نے مرکزی وزیربرائے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔

راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کل کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں پیدا شدہ صورتحال پر ایوان میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ملک کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی پر مکمل اعتماد ظاہر کیا تھا لیکن وزیراعظم نے اعتماد توڑ ا اور لوگوں کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی نے لوگوں سے اپیل کی کہ تو انہوں نے تھالی بھی بجائی اور تالی بھی بجائی اور چراغ بھی جلایا۔ گھروں میں قید بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کیا ملا لوگوں کی موت کا صحیح اعدادو شمار بھی نہیں بتایا جارہا۔


مسٹر کھڑگے نے کہاکہ وزیراعظم مسئلہ کو حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے لیکن انہوں نے اس کی ذمہ داری لینے کے بجائے مرکزی وزیر صحت کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ ان کی پارٹی کورونا وبا سے نپٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم سب مل کر اس چیلنج سے نپٹ سکتے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے کہاکہ انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور خودان کے کی طرف سے تحریر کئے گئے تین خط وزیراعظم کو سونپے تھے جن میں ان کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن اب تک نہ تو ان کا جواب دیا گیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات کی گئی۔ ایسے میں ملک اس چیلنج سے مل کر کس طرح نپٹے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔