کسان کی آواز کے سامنے اقتدار کا تکبر نہیں چلتا: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کی آواز ہیں، ملک کی شان ہیں۔ کسانوں کی آواز کے سامنے کسی بھی طاقت کا تکبر نہیں چلتا۔ کھیتی کو بچانے اور اپنی محنت کا حق مانگنے کی لڑائی میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے مرکز کے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کسان ملک کی شان ہیں اوران کی بات ضرور سنی جانی چاہیے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش کے مظفر نگر میں جاری کسان مہا پنچایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑ رہا ہے اور کسی بھی حکومت کو ان کی آواز کا جواب تکبر سے نہیں دینا چاہیے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کسان اس ملک کی آواز ہیں۔ کسان ملک کی شان ہیں۔ کسانوں کی آواز کے سامنے کسی بھی طاقت کا تکبر نہیں چلتا۔ کھیتی کو بچانے اور اپنی محنت کا حق مانگنے کی لڑائی میں پورا ملک کسانوں کے ساتھ ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ اس مہا پنچایت میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ جب تک تین زراعت مخالف قوانین واپس نہیں لیے جاتے، کسان اپنا دھرنا جاری رکھیں گے اور وہ گھر واپس نہیں جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔