ملک بھر میں گنیش چترتھی کے تہوار کا آغاز، صدر، وزیر اعظم اور راہل گاندھی نے دی مبارک باد
ہندو عقائد کے مطابق گنیش کی پیدائش بھادر مہینے کے شکل پکش کی چترتھی میں ہوئی تھی۔ یہ تہوار مہاراشٹر میں سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔
دہلی / ممبئی: ملک اور خاص طور پر مہاراشٹر میں آج سے گنیش چترتھی کا تہوار شروع ہوگیا ہے۔ آرتی سے لے کر منگل گائن کیا جا رہا ہے۔ ہندو عقائد کے مطابق گنیش کی پیدائش بھادر مہینے کے شکل پکش کی چترتھی میں ہوئی تھی۔ یہ تہوار مہاراشٹر میں سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔
صدر کووند نے گنیش چترتھی کی مبارکباد دی
صدر رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر کووند نے ہفتے کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’گنپتی بپا موریا! ’گنیش چتروتی‘ کےموقع پر اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار ہندوستان کے عوام کے جوش و خروش، مسرت اور خوشی کی علامت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا ’’میری دعا ہے کہ کووڈ ۔19 کی وبا جلد ہی شری گنیش جی کی کرپا سے ختم ہو اور ملک کے سبھی لوگ خوشحال اور صحتمند زندگی بسر کریں۔‘‘
وزیراعظم مودی نے گنیش چترتھی پرعوام کو دی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے چہار جانب خوشی و مسرت کے لئے دعا کی۔ گنیش چترتھی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعطم مودی نے کہا ’’گنیش چترتھی پر آپ سب کو ڈھیر ساری مبارکباد۔ بھگوان شری گنیش کا آشیرواد ہم سب کے ساتھ ہو۔ چہار جانب خوشی و مسرت رہے۔ گنپتی بپا موریا!‘‘
راہل گاندھی نے اہل وطن کو گنیش چترتھی کی مبارکباد دی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’آج پورے ملک کو ’منگل کرتا-وگھن ہرتا‘ کے آشیش کی ضرورت ہے۔ آپ سب کو گنیش چترتھی کی مبارک باد‘‘۔
مختار نقوی نے گنیش چترتھی کی مبارکباد دی
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بھی گنیش چترتھی پر اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کی۔ تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے نقوی نے ٹوئٹ کیا ’’گنیش چترتھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔