صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند لداخ پہنچے
متوقع ہے۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند جمعہ کے روز دراس میں کرگل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
سری نگر: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند دسہرے کا تہوار بھارتی فوجیوں کے ساتھ منانے کے لئے جمعرات کی صبح لداخ پہنچے۔ لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہم صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی لداخ آمد پر استقبال کرتے ہیں‘۔ موصوف صدر جمہوریہ لداخ اور جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
اپنے دورہ لداخ کے دوران صدر جمہوریہ ضلع لیہہ کے سندھو گھاٹ پر سندھو درشن پوجا کریں گے اور شام کو اودھم پور میں ان کی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ صدر جمہوریہ ہند جمعہ کے روز دراس میں کرگل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ بتادیں کہ ملک بھر میں دسہرا کا تہوار جمعے کو منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا: فاروق عبداللہ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔