مالدیپ کے صدر معیزو اور ان کی اہلیہ نے تاج محل کا دیدار کیا، محبت کی عظیم نشانی دیکھ کر دل باغ باغ ہوا

صدر معیزو 'تاج' کی تاریخ سے جڑی جانکاریاں جاننے کے لیے کافی متجسس نظر آئے۔ ان کی آمد کو دیکھتے ہوئے یہاں صبح 8 بجے سے ہی عام لوگوں کا داخلہ روک دیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'</p></div>

تصویر 'ایکس'

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے دورے پر آئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی اہلیہ ساجدہ محمد نے آج (8 اکتوبر) عالمی شہرت یافتہ آگرہ کے تاج محل کا دیدار کیا۔ صدر معیزو اور ان کی اہلیہ محبت کی علامت اس عظیم وراثت کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے اور ان کا دل کہا اٹھا 'واہ! تاج'۔ اس سے قبل خیریا ہوائی اڈے پر یوگی حکومت کے کابینی وزیر یوگیندر اپادھیائے نے صدر معیزو کا استقبال کیا۔ اس دوران صدر معیزو نے تاج محل کی اہم یادگار پر ہوئی پچّی کاری کی بھی جانکاری لی۔ وہ تاج محل کی تاریخ سے جڑی جانکاریاں جاننے کے لیے کافی متجسس نظر آئے اور جب انہوں نے 'تاج' کا دیدار کیا تو ان کا دل باغ باغ ہو گیا۔

صدر معیزو کی آمد کو دیکھتے ہوئے تاج محل میں صبح 8 بجے سے ہی عام لوگوں کا داخلہ روک دیا گیا تھا۔ معیزو کے تاج محل کے دورہ کا وقت 8.55 بجے سے 9.55 بجے تک مقرر تھا۔ اسی کے پیش نظر صبح 8 بجے سے 10 بجے تک سیاحوں کے داخلہ کو روک دیا گیا تھا۔ اس دوران مشرقی اور مغربی گیٹ واقع ٹکٹ کھڑکی کو بھی بند کر دیا گیا۔


یوپی حکومت کے وزیر یوگیندر اپادھیائے نے بتایا کہ ہندوستان اور مالدیپ کے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنائے رکھنے کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ واضح ہو کہ صدر معیزو اتوار کو نئی دہلی پہنچے تھے جہاں پیر کو راشٹرپتی بھون میں ان کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کی 'مالدیپ فرسٹ' کی پالیسی سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ معیزو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مالدیپ کبھی بھی کچھ ایسا نہیں کرے گا جس سے ہندوستان کے تحفظ کو نقصان پہنچے۔ دوسرے ممالک سے مالدیپ کے تعتلقات کا ہندوستان کے ساتھ رشتے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ سفر ان دونوں ممالک کے رشتوں کو اور مضبوطی دے گا۔

قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی میں مالدیپ کے صدر نے ہندوستان کے ساتھ 400 ملین امریکی ڈالر کے کرینسی سویپ ایگریمنٹ اور 3000 کروڑ روپے کی مدد کے لیے ہندوستان کا اظہار تشکر کیا ہے۔ ہندوستان نے نقدی کی کمی کا سامنا کر رہے مالدیپ کو 100 ملین امریکی ڈالر کا ٹریزری بل رول اوور کیا ہے۔ معیزو نے ہندوستان کے ذریعہ دی گئی مدد کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان ہمیشہ ضرورت کے وقت میں مالدیپ کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔