رکشا بندھن کے موقع پر صدر مرمو، نائب صدر دھنکھڑ اور وزیر اعظم مودی نے پیش کی مبارکباد

صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو رکشا بندھن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو رکشا بندھن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔ صدر مرمو نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ’’تمام ہم وطنوں کو رکشا بندھن کے پرمسرت موقع پر مبارکباد۔ یہ تہوار بھائی بہن کی لازوال محبت کی علامت ہے۔‘‘ انہوں نے ملک میں خواتین کے لیے زیادہ محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عزم کرنے کی بھی اپیل کی۔

اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ایکس پر لکھا ’’رکشا بندھن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! رکشا بندھن محبت کے اس خوبصورت بندھن کی علامت ہے جو بھائیوں اور بہنوں کو باندھتا ہے۔‘‘ دھنکھڑ نے کہا ’’اس مبارک موقع پر، آئیے ہم اپنی 'ناری شکتی' کے ساتھ کھڑے ہونے کا عہد کریں کیونکہ وہ ہندوستان کو مزید شان و شوکت تک لے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں خوشیوں کا اضافہ کرے۔‘‘


وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا ’’میرے خاندان کے تمام افراد کو رکشا بندھن مبارک ہو۔ یہ تہوار بہن اور بھائی کے درمیان اٹوٹ اعتماد اور بے پناہ محبت کے لیے وقف ہے، یہ ہماری ثقافت کا ایک مقدس عکاس ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں پیار، ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے کو گہرا کرے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی رکشا بندھن کے موقع پر ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ شاہ نے کہا ’’تمام ہم وطنوں کو رکشا بندھن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ پرمسرت تہوار، بھائی بہن کے اٹوٹ رشتے اور محبت کی علامت یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔