صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل اے پی میں نیشنل نیول فیسٹیول میں کریں گی شرکت

پاکستان پر فتح کی یاد میں ہر سال 4 دسمبر کو ملک کی بحری کمانوں کی جانب سے یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دروپدی مرمو
دروپدی مرمو
user

یو این آئی

حیدرآباد:آندھرا پردیش کا وشاکھاپٹنم نیشنل نیول فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔ نیوی ڈے ہر سال 4 دسمبر کو پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ہر سال تقاریب نئی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند کی موجودگی میں منعقد کی جاتی ہے، تاہم ملک کی آزادی کے 75برس کے موقع پر مرکزی حکومت 'آزادی کا امرت' تقاریب منعقد کر رہی ہے۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر، حکومت نے اس تقاریب کو وشاکھاپٹنم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے علاوہ  کئی مرکزی وزراء اور اعلیٰ فوجی عہدیداران تقاریب میں شرکت کریں گے۔ پاکستان پر فتح کی یاد میں ہر سال 4 دسمبر کو ملک کی بحری کمانوں کی جانب سے یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ صدرجمہوریہ جو مسلح افواج کی سپریم کمانڈر بھی ہوتی ہیں، اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اے پی کا دورہ کر رہی ہیں اور ان تقاریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ ساتھ ہی وزیراعلی جگن موہن ریڈی، گورنر وشوابھوشن ہری چندن بھی ان تقاریب میں شرکت کریں گے۔


صدر مرمو 4 دسمبر کو 2.15 بجے دوپہر گناورم ایرپورٹ پہنچیں گی۔ وہ 2.25 بجے خصوصی طیارہ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم پہنچیں گی اور 3.25 بجے نیول ایراسٹیشن آئی این ایس دیگا پہنچیں گی۔ ساتھ ہی صدرجمہوریہ، ایسٹرن نیول ہیڈ کوارٹرس میں کچھ وقت کے لئے آرام کریں گی۔ شام 4.05 بجے صدرجمہوریہ راما کرشنا ساحل پہنچیں گی جہاں وہ ہندوستانی افواج کی فوجی مشقوں کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں صدرجمہوریہ، خصوصی طیارہ کے ذریعہ تروپتی پہنچیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔