صدر جمہوریہ اور مرکزی وزراء نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد

امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، جو ملک کے سب سے مقبول لیڈر اور ہم سب کے لیے باعث تحریک ہیں۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء، ریاستوں کے گورنر اور معززین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کے روز ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا، "وزیراعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ میری تمنا ہے کہ آپ کے ذریعہ لاثانی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں سے جاری ملک کی تعمیر کی مہم آپ کی قیادت میں آگے بڑھتی رہے۔ میری نیک خواہش ہے کہ ایشور آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔"

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے پیغام میں کہا، ’’محترم وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ ایشور سے آپ کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔ آپ کی قیادت میں ملک نئی منزلیں طے کرتے ہوئے ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف گامزن ہے، اہل وطن بھی نئے اعتماد کے ساتھ اس عزم کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔


راجناتھ سنگھ نے کہا، ’’ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو اپنے یوم پیدائش پر نیک تمنائیں اور نیک خواہشات۔ انہوں نے اپنی قیادت سے ملک میں ترقی اور گڈ گورننس کو بے مثال مضبوطی دی ہے اور پوری دنیا میں ہندوستان کے وقار اور احترام کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ بھگوان ان کو صحت مند رکھے اور لمبی عمر دے۔

امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا، "میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، جو ملک کے سب سے مقبول لیڈر اور ہم سب کے لیے باعث تحریک ہیں، اور میں ایشور سے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔ مودی جی نے اپنے عزم سے ناممکن کاموں کو ممکن بنایا ہے۔


ان کے علاوہ سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی نے بھی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی بھی اس موقع پر کئی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

پی ایم مودی ملک کے 14ویں وزیر اعظم ہیں اور وہ سال 2014 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کی پیدائش 17 ستمبر 1950 کو وڈ نگر، گجرات میں ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔