پیمنٹ کو مزید آسان بنانے کی تیاری، اب کریڈٹ کارڈ ’یو پی آئی‘ کے ساتھ ہو سکے گا لنک
یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے ادائیگیوں کو مزید آسان بنانے کے لیے اب روپے کریڈٹ کارڈ کو بھی یو پی آئی کے ساتھ لنک کیا جا سکتا ہے
ممبئی: یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے ادائیگیوں کو مزید آسان بنانے کے لیے اب روپے کریڈٹ کارڈ کو بھی یو پی آئی کے ساتھ لنک کیا جا سکتا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے بدھ کو ترقیاتی اور ریگولیٹری پالیسیوں پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رسائی اور استعمال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یو پی آئی کے ساتھ کریڈٹ کارڈز کو لنک کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے۔ ابتدائی طور پرروپے کریڈٹ کارڈ کو یو پی آئی سے منسلک کیا جائے گا۔ یہ انتظام صارفین کو یو پی آئی پلیٹ فارم کے ذریعے ادائیگی کرنے کے مزید مواقع اور سہولت فراہم کرے گا۔ یہ سہولت مطلوبہ نظام کے ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد صارفین کو دستیاب ہوگی۔
آر بی آئی نے کہا کہ یو پی آئی ملک میں ادائیگی کا سب سے زیادہ جامع طریقہ بن گیا ہے۔ اس وقت یو پی آئی پلیٹ فارم پر 26 کروڑ سے زیادہ صارفین اور 50 ملین تاجر جڑے ہوئے ہیں۔ صرف مئی 2022 میں یو پی آئی کے ذریعے 10.40 لاکھ کروڑ روپے کے 594.63 کروڑ لین دین کیے گئے ہیں۔ فی الحال یو پی آئی صارف کے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بچت اور کرنٹ اکاؤنٹس کو جوڑ کر لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ اب اسے پیمنٹس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (پی آئی ڈی ایف) اسکیم میں سبسڈی کی رقم میں اضافہ اور سبسڈی کے دعوے کے عمل کو آسان بنا کر ترمیم کرنے کی تجویز ہے۔ اس سے ہدف والے علاقوں میں ادائیگی قبولیت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں مزید تیزی آنے کی امید ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔