ایودھیا میں 3 نومبر کو ہونے والے 'دیپ اتسو' کے انعقاد کی تیاریاں مکمل
پیر سے 5 روزہ دیپ اتسو کا آغاز ہوگیا ہے، دیوالی سے ایک دن قبل 3 نومبر کو مین پروگرام ہے جس میں ریاست کے ہر گاؤں سے آنے والے پانچ مٹی کے دیئے ایودھیا کو روشن کریں گے۔
ایودھیا: اترپردیش حکومت نے ایودھیا میں تین نومبر کو ہونے والے پانچوے دیپ اتسو کے اہم انعقاد کو پہلے سے زیادہ شاندار اور ناقابل فراموش بنانے کے لئے تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ اس بار دیپ اتسو کے دوران ایودھیا شہر میں 12لاکھ دیپ جلائے جائیں گے۔
پیر سے پانچ روزہ دیپ اتسو2021 کے انعقاد کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے دو دن ثقافتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ دیوالی سے ایک دن قبل تین نومبر کو مین پروگرام ہے جس میں ریاست کے ہر گاؤں سے آنے والے پانچ مٹی کے دئیے ایودھیا کو روشن کریں گے۔ اس کے لئے اترپردیش کے سبھی 75 اضلاع کے ڈی ایم کو یہ یقینی بنانے کو کہا گیا ہے کہ ریاست کے 90 ہزار سے زیادہ ہر گاؤں سے ہر پانچ مٹی کے دئیے وقت سے ایودھیا پہنچ جائیں۔
دیپ اتسو کے دوران رام کی پیڑی پر نو لاکھ دئیے جلائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایودھیا شہر میں تین لاکھ دیپ روشن ہوں گے۔ اس انعقاد کو دیکھنے کے لئے 'گنیز بک آف ریکارڈ' کی ایک ٹیم ایودھیا میں موجود ہوگی۔ عالمی ریکارد بنانے کے لئے مٹی کے ایک دئیے کو کم سے کم پانچ منٹ تک جلانا ہوگا۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ایودھیا میں اس بار کے دیپ اتسو میں 12 لاکھ مٹی کے دئیے جلائے جائیں گے۔ رامائن کی گاتھا کو بھی امر بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی 'لیجر لائٹ' میں شاندرا رامائن کا 'ہیریٹیج' طریقے سے شو دکھایا جائے گا۔ سی ایم یوگی نے سال 2017 میں پہلی بار دیپ اتسو کا انعقاد کیا تھا۔ دیپ اتسو کا آغاز 51 ہزر دیپوں سے ہوا تھا۔ سال 2019 میں 404226 مٹی کے دئیے۔ سال 2020 میں 606569 مٹی کے دئیے سریو کے کنارے روشن کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ صاحب! یہ پوچھنے کا نہیں بتانے کا وقت ہے... اعظم شہاب
ریاست کے سبھی گاؤں اور ضلع سے ایودھیا میں منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔ ضلع محکمہ سیاحت کے افسران ڈی ایم کی دیکھ بھال میں اس اسکیم کو پورا کرائیں گے۔ اس کے لئے پوری ریاست کے منتخب گرام پردھانوں اور دیہی کمہاروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ دیپ اتسو تقریب کے لئے سریو گھاٹ اور رام کتھا پارک کو بھی نئی شکل دی گئی ہے۔ فرانسیسی کلاکار چپھومی ان مقامات کے پاس کی دیواروں پر رام کتھا کو پھر سے زندہ کر رہے ہیں۔ اس انعقاد کے لئے ایودھیا میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔