حیدرآباد میں بھینسوں کے روایتی فیسٹیول ’سدر‘ کی تیاری
یہ فیسٹیول ہر سال دیوالی کے دوسرے دن یادو طبقہ کی جانب سے منایا جاتا ہے اور اس موقع پر تمام بھینسوں کو زیورات اور پھولوں سے سجایا جاتا ہے
حیدرآباد: حیدرآباد بھینسوں کے روایتی فیسٹیول ’سدر‘ کے لئے تیار ہے۔ یہ فیسٹیول ہر سال دیوالی کے دوسرے دن یادو طبقہ کی جانب سے منایاجاتا ہے۔ اس فیسٹیول کے موقع پر تمام بھینسوں کو پینٹس، زیورات اور پھولوں سے سجایا جاتا ہے۔
ان بھینسوں کو بعد ازاں سڑکوں پر گھمایا جاتا ہے اور تین ماربیٹس پر ان کو رقص کروایا جاتا ہے۔ اس موقع پر یہ بھینسیں اسٹنٹس کرتی ہیں اور ان کو دوپیروں پر ٹہرایا جاتا ہے۔ یادو طبقہ کی طاقت کے مظاہرہ کے لئے 1946 میں آنجہانی ایس این چودھری ملیایادو کی جانب سے اس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا جس کے بعد ان کے بیٹوں نے اس روایت کو جاری رکھا۔ اس فیسٹیول کے موقع پر یادو طبقہ کے سربراہ کی جانب سے پریڈ میں حصہ لینے کے لئے طاقتور بھینسے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
فیسٹول میں بہترین سجاوت والی بھینس یا بھینسے کو انعام دیا جاتا ہے۔ جب کسی بھی خاندان کے بھیسے یا بھینس کو انعام دیا جاتا ہے تو یہ اس خاندان کے لئے ایک بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر اس طبقہ کی جانب سے روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال یہ فیسٹیول حیدرآباد میں 29 اکتوبر کو منایا جائے گا۔
25 مرتبہ کے چیمپین سرتاج، بھینسے جس کا وزن 1600 کیلوگرام ہے اور شہنشاہ جس کا وزن 2000 کیلوگرام ہے کو لایا جائے گا۔ یہ دونوں بھینسے اس تہوار میں لوگوں کو اپنی جانب راغب کریں گے۔ فیسٹیول کے موقع پر جلوس بھی نکالا جائے گا جس کا آغاز مشیر آباد علاقہ سے ہوگا اور اختتام نارائن گوڑہ وائی ایم سی ایم میں ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔