مودی حکومت کے خلاف تحریک کی تیاری، غذا کے ساتھ کسانوں کی دہلی روانگی 26 نومبر کو

کسان رہنماوں ستبیر پونیا لاڈوا، کرمبیر موڈھال، سومبیر بھگانا، سکھبیر بچپڑی، دلباغ ہڈا نے کہا کہ جب تک حکومت تینوں کسان مخالف قانون واپس نہیں لے گی، تب تک کسان گھرواپس نہیں ہوں گے۔

پی ایم نریندر مودی
پی ایم نریندر مودی
user

یو این آئی

حصار: ہریانہ کے کسان اپنی غذا کے ساتھ 26 نومبر کو دہلی روانہ ہوں گے۔ کسان سنگھرش سمیتی سمیت مختلف کسان تنظیموں کی جمعہ کو کرانتی مال پارک میں ایک مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت کسان لیڈر بلون سونڈا اور وکاس سیسر نے کی۔ میٹنگ میں 26 نومبر کو دہلی میں شروع ہونے والی کسان تحریک کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک حکمت عملی تیار کی گئی کہ تمام کسان تنظیمیں کھانے پینے اور سونے کے سامان کے ساتھ دہلی روانہ ہوں گی۔ اس دوران کسان صبح 9 بجے مونڈھال کے شہید پارک میں جمع ہوں گے اور ساتھ میں دہلی کے لیے کوچ کریں گے۔ کسان رہنماؤں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر کسانوں کوروکنے کی کوشش کی تو کسان کسی بھی بڑے احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


کسان رہنماوں ستبیر پونیا لاڈوا، کرمبیر موڈھال، سومبیر بھگانا، سکھبیر بچپڑی، دلباغ ہڈا نے کہا کہ جب تک حکومت تینوں کسان مخالف قانون واپس نہیں لے گی، تب تک کسان گھرواپس نہیں ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔