پرتاپ گڑھ: آئی اے ایس افسر کے ساتھ فریب دہی، بی جے پی لیڈر سمیت دو ملزمان نامزد

آئی ایس افسر ابھے سنگھ کے مقام پر دوسرے کی تصویر لگا کر فرضی دستاویز تیار کر روی سنگھ نے قرض لیا تھا۔ یہ فریب دہی نیشنل کوآپریٹو بینک کے سابق جنرل منیجر کملا کانت تیواری کے تعاون سے کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ پر فرضی کاغذات کی بنیاد پر قرض لینے کا الزام عائد ہوا ہے۔ پولیس نے روی پرتاپ سنگھ اور نیشنل کوآپریٹیو بینک منیجر کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے آئی اے ایس افسر کی آراضی کے فرضی دستاویز تیار کر کے قرض لینے کے معاملے میں بدھ کی شام بی جے پی لیڈر و نیشنل اربن کوآپریٹیو بینک کے سابق جنرل منیجر سمیت دو ملزمان کے خلاف فریب دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ سول لائن واقع سٹی پیلس کے باشندے اکشے پرتاپ سنگھ کے بڑے بھائی ابھے پرتاپ سنگھ آئی اے ایس افسر ہیں۔ دونوں کے مشترکہ نام سے شہر میں کئی مقامات پر آراضی واقع ہے۔ ان کی آراضی کی نگرانی ان کے ماموں بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ کرتے تھے۔


سول لائن میں روی سنگھ ٹائر کی دوکان چلاتے تھے، جس پر انہوں نے نیشنل اربن کوآپریٹیو بینک سے قرض لیا تھا جہاں دوکان کی گارنٹی کے نام پر 30 / نومبر 1998 کو مذکورہ بینک میں سی سی ایل کھاتہ کھلوایا تھا، اسی میں آراضی کی گارنٹی ہے۔ دوکان کے نام پر ایک کروڑ 62 لاکھ روپیہ بقایہ ہیں۔

آئی ایس افسر ابھے سنگھ کے مقام پر دوسرے کی تصویر لگا کر فرضی دستاویز تیار کر روی سنگھ نے قرض لیا تھا۔ یہ فریب دہی نیشنل کوآپریٹو بینک کے سابق جنرل منیجر کملا کانت تیواری کے تعاون سے کی گئی۔ اکشے پرتاپ سنگھ کی شکایت پر بی جے پی لیڈر روی پرتاپ سنگھ و بینک کے سابق جنرل منیجر کملا کانت تیواری کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کر کے معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔