پرتاپ گڑھ: زہریلی شراب پینے سے خاتون سمیت 4 کی موت، 5 پولیس اہلکار معطل

زہریلی شراب سے ہوئی اموات کے معاملے میں تھانہ نواب گنج کے ایس او، دو بیٹ داروغہ و دو سپاہیوں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پریاگ راج کویندر پرتاپ سنگھ نے آج معطل کردیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کل رات سے سنگرام گڑھ علاقے کے منوہر پور رام پور ڈابی میں ایک خاتون سنیتا سروج کی سی ایچ سی سنگرام گڑھ میں علاج کے دوران موت ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ خاتون بیمار تھی جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ اسی ضمن میں متوفی کے والد جواہر لال و گاؤں کے دیگر 02 افراد وجے کمار اور رام پرساد کی بھی موت ہوگئی۔ پورے معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ ان سبھی نے 13مارچ کو شراب پی تھی اور اس کے بعد وہ بیمار ہوگئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پریاگ راج کویندر پرتاپ سنگھ و انچار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرتاپ گڑھ، اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مشرقی سریندر پرساد دویدی نے موقع واردات کا جائزہ لیا۔


تازہ ترین خبروں کے مطابق زہریلی شراب سے ہوئی اموات کے معاملے میں تھانہ نواب گنج کے ایس او، دو بیٹ داروغہ و دو سپاہیوں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پریاگ راج کویندر پرتاپ سنگھ نے آج معطل کردیا۔ فرائض کے تئیں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں ان پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ کویندر سنگھ آج پرتاپ گڑھ پہنچے تھے اور معاملے کی جانچ کی۔ مرنے والے سبھی افراد تھانہ سنگرا مگد کے منوہر پور رام پور ڈاوی کے رہنے والے تھے اور تھانہ نواب گنج کے نیا کا پوروا گاوں کے ایک شخص کے گھر سے شراب خرید کر پی تھی۔ پولیس کے مطابق شراب فروش کے بھائی اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔