پرشانت کشور کو عظیم اتحاد حکومت کے استحکام پر شک
سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے بہار میں بننے والی عظیم اتحاد حکومت کے استحکام پر شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ اتحاد آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات تک قائم رہے گا۔
سمستی پور: جن سوراج مہم کے بانی اور سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے آج بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت کے استحکام پر شکوک کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا نہیں لگتا ہے کہ سات جماعتوں کا یہ عظیم اتحاد آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخاب تک چلے گا۔
پرشانت کشور نے جن سوراج مہم کے تحت جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور حکومت میں 10 لاکھ سرکاری نوکری دینے کا معاملہ کبھی ذہن میں نہیں آیا۔ لیکن آج جیسے ہی عظیم اتحاد کی حکومت بنی، وزیر اعلیٰ کی توجہ اس کی طرف کیسے چلی گئی۔ اگر نتیش حکومت ایک سال کے اندر 10 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرتی ہے تو ان کی تنظیم وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حمایت میں کام کرے گی۔
سیاسی حکمت عملی ساز نے بہار میں بننے والی عظیم اتحاد حکومت کے استحکام پر شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ اتحاد آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات تک قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا، کہ "ممکن ہے کہ یہ لوگ لوک سبھا انتخابات تک ساتھ رہیں، لیکن 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے عظیم اتحاد بکھر نہ جائے۔
پرشانت کشور نے کہا کہ بہار میں سال 2012 سے حکومت بنانے کا یہ چھٹا تجربہ ہے جس سے حکومت بدلی ہے۔ اس طرح حکومت بننے سے بہار کی ترقی پر برا اثر پڑا ہے اور ترقی کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کرسی سے چپکو مکھیہ منتری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے نتیش کمار اور 2022 کے نتیش کمار میں زمین و آسمان کا فرق ہے اور یہ ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ کی انتخابی کارکردگی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔