پرنب مکھرجی کے انتقال پر بین الاقوامی لیڈران کا اظہار رنج و غم

روسی صدر ولادمیر پوتن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور صدر عبدالحمید نے ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

پرنب مکھرجی کا انتقال: بین الاقوامی لیڈران کا اظہار رنج و غم
پرنب مکھرجی کا انتقال: بین الاقوامی لیڈران کا اظہار رنج و غم
user

قومی آواز بیورو

ڈھاکہ: روسی صدر ولادمیر پوتن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور صدر عبدالحمید نے ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پوتن نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی گرام کرتے ہوئے کہا کہ مکھرجی کو اپنے ملک اور اعلی بین الاقوامی اتھارٹیز نے اعزازات سے سرفراز کیا تھا۔

پوتن نے وزیر اعظم مودی اور صدر کووند کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر میری گہری تعزیت قبول کریں۔ صدر اور دیگر سرکاری عہدوں پر کام کرتے ہوئے مکھرجی نے اپنے ملک اور اعلی بین الاقوامی اتھارٹیز سے قابل احترام اعزاز حاصل کیا ‘‘۔


صدر نے کہا ’’روس کے سچے دوست ہونے کی وجہ سے مکھرجی نے خاص طور پر ہندوستان اور روس کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا‘‘۔ پوتن نے آنجہانی صدر کے اہل خانہ اور ہندوستانی عوام سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مکھرجی کی تعاون اور خدمات کو یاد کیا۔ حسینہ اورصدر عبدالحمید نے آنجہانی کی روح کے سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔


خیال رہے پرنب مکھرجی کا پیر کی شام 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ سابق صدر کو گزشتہ 10 اگست کو آر آر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دماغ میں خون کے تھکا کا پتہ چلا جس کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔ بعد میں اس کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا اور گردے بھی خراب ہوگئے ، جس کے بعد پیر کو ان کی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Sep 2020, 10:11 AM