پرکاش امبیڈکر سینے میں درد کے باعث اسپتال میں داخل

ہندوستان کے آئین بنانے والے بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے اور لوک سبھا کے سابق رکن پرکاش امبیڈکر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعرات کو پونے کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا

پرکاش امبیڈکر، تصویر آئی اے این ایس
پرکاش امبیڈکر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستان کے آئین بنانے والے بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے اور لوک سبھا کے سابق رکن پرکاش امبیڈکر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعرات کو پونے کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ پرکاش امبیڈکر ونچیت بہوجن اگھاڈی (وی اے بی) کے بانی صدر اور بالاصاحب امبیڈکر کے نام سے مشہور، دو بار اکولا سے لوک سبھا کے رکن اور ایک بار راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔

وی بی اے نے ایک بیان میں کہاکہ “انہیں (پرکاش امبیڈکر) دل میں خون کے جمنے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انجیو گرافی کی جائے گی۔ وی بی اے نے کہا کہ امبیڈکر خاندان اس وقت کسی کے سوالوں کا جواب نہیں دے گا اور سبھی سے درخواست کی کہ وہ خاندان کی رازداری کی درخواست کا احترام کریں۔


وی بی اے نے کہا کہ بالا صاحب اگلے تین سے پانچ دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے۔ اس دوران پارٹی کی ریاستی صدر ریکھا تائی ٹھاکر الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی، منشور کمیٹی اور میڈیا اینڈ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کی مدد سے اگلے چند دنوں تک پارٹی کی مہم کی قیادت کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔