کوئلہ کی قلت: بجلی بحران چھوٹی صنعتوں کو تباہ کر دے گا، راہل گاندھی
راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان کے پاس صرف 8 دنون کے لئے کوئلہ کا ذخیرہ بچا ہے۔ مودی جی! افراط زر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کی کٹوتی چھوٹی صنعتوں کو تباہ کر دے گی۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر امت شاہ کی جانب سے بجلی کی صورت حال پر متعلقہ محکمہ کے ساتھ اجلاس کے ایک دن بعد کانگریس نے بدھ کے روز مرکز پر حملہ بولا اور الزام عائد کیا کہ ملک میں صرف 8 دن کا کوئلہ باقی رہ گیا ہے، 8 سال کی بڑی بحث کے نتیجہ میں ہندوستان کے پاس صرف 8 دنوں کے لئے کوئلہ کا ذخیرہ بچا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’8 سال کی بڑی بحث کے نتیجہ میں ہندوستان کے پاس صرف 8 دنون کے لئے کوئلہ کا ذخیرہ بچا ہے۔ مودی جی! افراط زر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کی کٹوتی چھوٹی صنعتوں کو تباہ کر دے گی، جس سے نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔ نفرت کے بلڈوزر کو بند کر دیجئے اور پاور پلانٹس چالو کیجئے۔‘‘
خیال رہے کہ کوئلہ کی فراہمی متاثر ہونے کے سبب آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، پنجاب، جھارکھنڈ اور ہریانہ جیسی 12 ریاستوں کو بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثنا، امت شاہ نے بجلی کے وزیر آر سنگھ، کوئلہ کے وزیر پرہلاد جوشی اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کے ساتھ ریاستوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔
کوئلہ کی فراہمی کے جائزہ کے لئے نارتھ بلاک میں واقع وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ گھنٹہ بھر چلے اجلاس میں وزرا نے مبینہ طور پر پاور پلانٹس کے لئے کوئلہ کی ضرورت اور موجودہ بجلی کی طلب پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ملک میں کوئلہ کی قلت کو دور کرنے کے لئے اسی طرح کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔