بہار کی 8 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن، اب تک 15.85 فیصد پولنگ درج
بہار میں چھٹے مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے جاری ووٹنگ میں آج پہلے تين گھنٹوں کے دوران 15.85 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔
پٹنہ: بہار میں چھٹے مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقے والميكی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، ویشالی، سیوان، شیوہر، گوپال گنج (محفوظ) اور مہاراج گنج میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے جاری ووٹنگ میں آج پہلے تين گھنٹوں میں 15.85 فیصد ووٹ پڑے۔
ریاستی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ان آٹھ سیٹوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی۔ پہلے تین گھنٹے یعنی صبح 10 بجے تک ان پارلیمانی حلقہ میں 15.85 فیصد ووٹ پڑے ۔ اس دوران ویشالی سیٹ پر ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ 20 فیصد رہا۔ اس کے بعد مہاراج گنج میں 16.90 فیصد، گوپال گنج (محفوظ) میں 16.40 فیصد، مشرقی چمپارن میں 16.40 فیصد، شیوہر میں 15.70 فیصد، سیوان میں 15 فیصد، والميكنگر میں 13.07 فیصد اور مغربی چمپارن میں 13.01 فیصد پولنگ ہوئی۔
ووٹنگ کے لئے صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی قطار دیکھی جا رہی ہیں۔ گرمی کی وجہ سے لوگ کافی تعداد میں صبح ہی ووٹ ڈالنے کو نکل چکے ہیں۔ ووٹروں میں خواتین کی تعداد بھی اچھی خاصی دیکھی جا رہی ہے۔ ریاست میں کہی سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مرحلے کے پارلیمانی حلقوں میں کل 127 امیدوار الیکشن لڑ رہیں ہیں، جن 111 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔ آج کل 13802576 ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں، جن میں 7305983 مرد اور 6496117 خواتین شامل ہیں۔
اس مرحلے میں مشرقی چمپارن سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور مرکزی وزیر زراعت رادھاموهن سنگھ کا مقابلہ کانگریس کی بہار کی انتخابی مہم کمیٹی کے صدر اکھلیش سنگھ کے بیٹے اور قومی لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی ) کے امیدوار آکاش کمار سنگھ سے ہے۔
وہیں ویشالی میں آر جے ڈی کے رگھونش پرساد سنگھ کے مقابلے میں ایل جے پی کی وینا سنگھ اتری ہیں۔ اسی طرح شیوہر میں بی جے پی کی رما دیوی اور آر جے ڈی کے سید فیصل علی مقابلے میں ہیں۔ سیوان میں دو خواتین کے درمیان مقابلہ ہے۔ آر جے ڈی نے یہاں سابق ایم پی محمد شہاب الدین کی بیوی حنا شہاب کو دوبارہ میدان میں اتارا ہے وہیں جے ڈی یو نے ان کے مقابلے میں ممبر اسمبلی کویتا سنگھ کو اتارا ہے۔
مہاراج گنج میں بی جے پی کے رہنما جناردن سنگھ سگريوال کا مقابلہ سابق ممبر پارلیمنٹ پربھوناتھ سنگھ کے بیٹے اور آر جے ڈی امیدوار ردھير کمار سنگھ سے ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 May 2019, 11:10 AM