عام انتخاب LIVE: بی جے پی کو ایک اور جھَٹکا، راجبھر نے یوگی کابینہ سے دیا استعفیٰ
راجبھر نے یوگی کابینہ سے دیا استعفیٰ، الیکشن کمیشن سے کی بی جے پی کی شکایت
سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے قومی صدر اوم پرکاش راجبھر نے یوگی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے راجبھر نے کہا کہ ب ی جے پی انھیں ایک بھی سیٹ دینے کو تیار نہیں تھی۔ بی جے پی چاہتی تھی کہ وہ کمل کے نشان پر لوک سبھا انتخاب لڑیں۔ انھوں نے میرا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ اس سلسلے میں انھوں نے انتخابی کمیشن سے شکایت بھی کی ہے۔
مغربی بنگال: ہُگلی میں ڈی ایم آفس پر بی جے پی لیڈر لاکیٹ چٹرجی دھرنے پر بیٹھیں
مغربی بنگال کے ہُبلی میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں دھرنے پر بی جے پی لیڈر لاکیٹ چٹرجی بیٹھ گئی ہیں۔ یہ دھرنا کار میں توڑ پھوڑ کی مخالفت میں ہے۔
7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، 4 بجے تک 50 فیصد سے زیادہ پولنگ
لوک سبھا انتخاب میں پانچویں مرحلہ کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ شام 4 بجے تک ووٹنگ فیصد 50 سے زیادہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بہار کی 5 سیٹوں پر 44.08 فیصد، جموں و کشمیر کی 2 سیٹوں پر 15.39 فیصد، مدھیہ پردیش کی 7 سیٹوں پر 53.84 فیصد، راجستھان کی 12 سیٹوں پر 50.44 فیصد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 44.89 فیصد، مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر 63.16 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 57.08 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب بھی پولنگ بوتھوں پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے تئیں پرجوش ہیں۔
مغربی بنگال کے نادیا میں تصادم، ایک زخمی
مغربی بنگال کے نادیا ضلع کے بنگاؤں میں بی جے پی اور ترنمول کارکنان کے درمیان بم اندازی ہوئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ گزشتہ چار مراحل کی طرح اس پانچویں مرحلہ میں بھی بنگال میں انتخابی تشدد دیکھنے کو ملا۔ بیرک پور میں کارکنان کے درمیان تصادم کے بعد بی جے پی نے وہاں پھر سے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں ہُگلی اور ہاؤڑا سے بھی تشدد کی خبریں آئی ہیں۔
بی جے پی امیدوار لاکیٹ چٹرجی کی کار پر حملہ
مغربی بنگال میں بی جے پی امیدوار لاکیٹ چٹرجی کی گاڑی پر ہُگلی میں حملہ ہوا ہے۔ لاکیٹ چٹرجی نے ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کارکنان نے ہی یہ حملہ کیا۔
7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، دوپہر 1 بجے تک 38 فیصد سے زیادہ ووٹنگ
لوک سبھا انتخاب میں پانچویں مرحلہ کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ صبح 1 بجے تک ووٹنگ فیصد آ گیا ہے۔ بہار کی 5 سیٹوں پر 32.11 فیصد، جموں و کشمیر کی 2 سیٹوں پر 10.67 فیصد، مدھیہ پردیش کی 7 سیٹوں پر 38.23 فیصد، راجستھان کی 12 سیٹوں پر 37.79 فیصد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 32.89 فیصد، مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پ ر 46.15 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 42.95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
پانچواں مرحلہ: دوپہر 12 بجے تک 27 فیصد ووٹنگ
لوک سبھا انتخاب میں پانچویں مرحلہ کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ صبح 12 بجے تک ووٹنگ فیصد 27 سے زیادہ رہی۔ بہار کی پانچ سیٹوں پر 20.74 فیصد، جموں و کشمیر کی دو سیٹوں پر 6.9 فیصد، مدھیہ پردیش کی 7 سیٹوں پر 29.76 فیصد، راجستھان کی 12 سیٹوں پر 29.49 فیصد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 22.96 فیصد، مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر 33.64 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 29.49 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
اب تک 25 فیصد ہوئی پولنگ، 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پر ووٹنگ جاری
لوک سبھا انتخابات میں 5 ویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے، صبح 11 بجے تک بہار کی 5 نشستوں پر 20.74 فی صد، جموں و کشمیر کی 2 نشستوں پر 3.95 فی صد، مدھیہ پردیش کی 7 سیٹوں پر 19.02 فی صد، راجستھان کی 12 سیٹوں پر 26.15 فی صد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 20.96 فی صد، مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر 27.41 فی صد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 29.49 فی صد ووٹنگ ہوئی ہے۔
سارن میں ووٹر نے ای وی ایم مشین توڑدی
چھپرا: بہار کے سارن پارلیمانی حلقہ میں آج جاری ووٹنگ کے دوران سون پور اسمبلی حلقہ کےبوتھ نمبر 131 پر ایک نوجوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی بیلٹ یونٹ توڑ دی۔
ضلع الیکشن افسر سبرت کمار سین نے یہاں بتایا کہ پانچویں مرحلہ کے تحت سارن پارلیمانی حلقہ میں پرامن طریقے سے پولنگ ہورہی تھی کہ تبھی سون پور اسمبلی حلقہ کے پونگ بوتھ نمبر 131 پر ووٹ کرنے آئے ایک نوجوان نے ای وی ایم کی بیلٹ یونٹ پٹخ کر توڑ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سبرت کمار سین نے بتایا کہ بیلٹ یونٹ توڑنے والے ووٹر کی شناخت سریش شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد بیلٹ یونٹ تبدیل کر کے تھوڑی دیر بعد ہی اس چوکی پر ووٹنگ کا عمل پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔
پانچوے مرحلہ میں صبح نو بجے تک پورے ملک میں بارہ فیصد پولنگ ہو چکی ہے
عام انتخابات کے پانچوے مرحلہ میں پولنگ جاری ہے اورسرکاری ذرائع کے مطابق صبح نو بجے تک پورے ملک میں بارہ فیصد پولنگ ہو چکی ہے۔ ادھر جمو و کشمیر کے پلوامہ میں واقع ایک پولنگ بوتھ پر گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے ۔ جمو کشمیر میں آننت ناگ سمیت دوسیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے ۔ آننت ناگ سیٹ پر تین مرحلوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔
واضح رہے پانچوے مرحلہ میں صبح نو بجے تک بہار کی پانچ سیٹوں پر 11.51% ، جمو و کشمیر کی دو سیٹوں پر0.80%, ، مدھیہ پردیش کی سات سیٹوں پر 11.79%، راجستھان کی بارہ سیٹوں پر13.37%, ، اتر پردیش کی چودہ سیٹوں پر 9.82%، مغربی بنگال کی سات سیٹوں پر14.85% ، جھارکنڈ کی چار سیٹوں پر13.46% پولنگ ہوئی ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔