پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع، 227 کروڑ پتی امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس مرحلے میں 6 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔ اس مرحلے میں آٹھ ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پانچویں مرحلے میں 695 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں کئی ایسے امیدوار بھی ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن کو دیے گئے حلف نامے میں اپنے کروڑوں کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔
مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما پیوش گوئل ممبئی شمالی سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور انتخابی حلف نامے میں دی گئی معلومات کے مطابق ان کے پاس 110 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پیوش گوئل کا مقابلہ کانگریس کے امیدوار بھوشن پاٹل سے ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پانچویں مرحلے میں 695 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سے 227 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ پانچویں مرحلے میں مقابلہ کرنے والے فی امیدوار کی اوسط جائیداد 3.56 کروڑ روپے ہے۔ سماج وادی پارٹی کے تمام 10 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ اس کے علاوہ شیوسینا کے 6 امیدوار اور آر جے ڈی کے 4 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔
اے ڈی آر کے مطابق بی جے پی کے 40 میں سے کم از کم 36 امیدواروں نے کروڑوں کے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے 18 امیدواروں میں سے 15 کے پاس ایک کروڑ سے زیادہ کی جائیداد ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔