ایم پی: 8 پارلیمانی حلقوں میں کل ووٹنگ، کئی بڑے سیاستدانوں کی قسمت داؤ پر

اس آخری مرحلے میں مجموعی طور سے ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 890 ووٹروں میں 76 لاکھ 26 ہزار 516 مرد، 72 لاکھ 86 ہزار 80 خواتین اور 484 تھرڈ جینڈر ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کی آٹھ پارلیمانی حلقوں پر کل ہونے والی ووٹنگ میں دونوں اہم پارٹیوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کی ریاستی یونٹ کے سابق سربراہ سمیت کئی بڑے سیاست دانوں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوجائے گی۔

کل ریاست میں اندور، دیواس، اجین، دھار، کھنڈوا، کھرگون، مندسور اور رتلام پارلیمانی حلقوں پر ووٹنگ ہوگی۔ دیواس اور اجین لوک سبھا حلقہ شیڈولڈ کاسٹ کے امیدواروں کے لئے جبکہ رتلام، دھار اور کھرون شیڈولڈ ٹرائبس کے امیدواروں کے لئے ریزرو ہیں۔ ان 8 لوک سبھا حلقوں میں 82 امیدوار اپنی تقدیر آزما رہے ہیں۔ اس مرحلے میں مجموعی طور سے ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 890 ووٹروں میں 76 لاکھ 26 ہزار 516 مرد، 72 لاکھ 86 ہزار 80 خواتین اور 484 تھرڈ جینڈر ہیں۔


سرکاری اطلاع کے مطابق دیواس سیٹ پر مجموعی طور سے 17 لاکھ 60 ہزار 503 ووٹر ہیں جن میں سے 9 لاکھ 14 ہزار 212 مرد، 8 لاکھ 46 ہزار 259 خواتین اور 32 تھرڈ جینڈر ہیں۔ یہاں کل چھ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اجین سیٹ پر ووٹروں کی تعداد 16 لاکھ 61 ہزار 229 ہیں، ان میں سے 8 لاکھ پچاس ہزار 810 مرد، 8 لاکھ 10 ہزار 347 خواتین اور تھرڈ جینڈر ووٹر 72 ہیں، جو 9 امیدواروں کی قسمت طے کریں گے۔

مندسور سیٹ پر کل 17 لاکھ 60 ہزار 875 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ ان میں سے مردوں کی تعداد 9 لاکھ ایک ہزار 750 اور خواتین کی 8 لاکھ 59 ہزار 99 ہیں۔ یہاں تھرڈ جینڈر 26 ہیں۔ پارلیمانی سیٹ پر کل 13 امیدوار ہیں۔ آدی واسی اکثریتی علاقہ رتلام سیٹ پر کل 18 لاکھ 51 ہزار 112 ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جن میں 9 لاکھ 29 ہزار 529 مرد اور 9 لاکھ 21 ہزار 557 خواتین، 29 تھرڈ جینڈر ہیں۔ یہاں 9 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔


دھار سیٹ پر ووٹروں کی تعداد 17 لاکھ 86 ہزار 151 ہے۔ ان میں سے مردوں کی تعداد 9 لاکھ نو ہزار 569 اور خواتین کی 8 لاکھ 76 ہزار 533 اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 49 ہے۔اس سیٹ سے اس مرتبہ سات امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

اندور پارلیمانی حلقہ میں 23 لاکھ 50 ہزار 580 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ یہاں مرد ووٹروں کی تعداد 12 لاکھ آٹھ ہزار، خواتین 11 لاکھ 41 ہزار 982 اور تھرڈ جینڈر 180 ہیں۔ اندور سیٹ پر 20 امیدوار میدان میں ہیں۔ کھرگون حلقہ پر کل ووٹروں کی تعداد 18 لاکھ 3 ہزار 385 ہیں۔ ان میں 9 لاکھ 29 ہزار 143 مرد، 9 لاکھ پانچ ہزار 223 خواتین اور 19 تھرڈ جینڈر شامل ہیں۔ یہاں سے سات امیدوار میدان میں ہیں۔


کھنڈوا سے 19 لاکھ 9 ہزار 55 ووٹر 11 امیدواروں کی قسمت طے کرنے والے ہیں۔ ان میں مردوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 88، خواتین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 890 اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 77 ہیں۔ اس مرحلے کی ووٹنگ کے لئے کل 18 ہزار 411 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دیواس میں دو ہزار 319، اجین میں 2066، مندسور میں 2157، رتلام میں 2348، دھار میں 2226، اندور میں 2575، کھرگون میں 2350 اور کھنڈوا میں 2370 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ سبھی حلقوں کے نتائج 23 مئی کو آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔