گجرات انتخاب کے اعلان سے پہلے ’تبادلہ کی سیاست‘ شروع، حکومت نے 17 آئی پی ایس افسروں کو کیا اِدھر-اُدھر

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) راج کمار نے ایک حکم جاری کر آئی پی ایس پیوش پتیل کو سورت رینج کا پولیس ڈائریکٹر جنرل جبکہ سندیپ سنگھ کو وڈودرا رینج کا آئی جی مقرر کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

انتخابی کمیشن کے ذریعہ گجرات اسمبلی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے ٹھیک پہلے گجرات حکومت نے 17 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ تبادلے انتخاب کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی کیے گئے ہیں تاکہ من مطابق کام کرنے والے افسر انتخاب میں کام آ سکیں۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) راج کمار نے اس تبادلہ سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے۔ جاری حکم کے مطابق آئی پی ایس پیوش پتیل کو سورت رینج کا پولیس ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں راجکوٹ رینج کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سندیپ سنگھ کا تبادلہ کر انھیں وڈودرا رینج کا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح احمد آباد شہر کے جوائنٹ پولیس کمشنر (ٹریفک) ایم اے چاؤڑا کا تبادلہ کر جوناگڑھ رینج کا پولیس ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔


سورت رینج کے آئی جی پی ڈی ایس پانڈین راج کمار کا تبادلہ کر انھیں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (ریلوے) مقرر کیا گیا ہے، خورشید احمد کو ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (پلاننگ و ماڈرنائزیشن) گاندھی نگر کی شکل میں اور اجئے چودھری کو جوائنٹ پولیس کمشنر سورت (اسپیشل سیل) کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ اشوک یادو کو آئی جی پی راجکوٹ رینج مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ گوتم پرمار کو آئی جی پی بھاؤنگر رینج بنایا جائے گا۔ آروی اساری کو پولیس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (خفیہ-2) اور نیرج کمار بڈگوجر کو احمد آباد شہر کا ایڈیشنل پولیس کمشنر سیکٹر-2 مقرر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔