راہل گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر سیاسی لیڈران نے مبارکباد پیش کی

راہل گاندھی نے اپنا یوم پیدائش منانے کی بجائے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے راحتی کاموں میں مسلسل مصروف رہنے کی درخواست کی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس پارٹی اور اس کے کئی سینئر لیڈروں نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے 51ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔ پارٹی نے اپنے سرکاری صفحہ پر ٹوئٹ کرکے راہل گاندھی کی صحت اور خوشحال مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کی دوسری لہر کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کے مد نظر راہل گاندھی نے اپنا یوم پیدائش نہیں منانے کا فیصلہ کیا۔ یوم پیدائش منانے کی بجائے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے راحتی کاموں میں مسلسل مصروف رہنے کی درخواست کی ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اپنے نیک خواہشاتی پیغام میں کہا کہ ملک کے لئے مشکل دور کے باوجود آپ محبت کے ساتھ اور سنجیدگی سے ہماری قیادت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو یوم پیدائش کی دلی نیک خواہشات۔ آپ کی صحت، خوشحال اور کامیاب زندگی کی خواہش مند۔


پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سچا لیڈر وہی ہوتا ہے تو سچائی، ایمانداری، ہمت اور خودسپردگی کے ساتھ چیلنجوں کا مقابلہ کرتا ہے۔ راہل جی کو یوم پیدائش پر مزید توانائی کے ساتھ چیلنجوں سے لڑنے کے لئے نیک خواہشات۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔