الٰہ آباد یونیورسٹی: 10 طلبا کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی

جن طلبا کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ان میں یونیورسٹی کے ہندو ہاسٹل میں رہنے والے وکاس رائے، مردل تیواری، امن گپتا، پرکا ش شکلا، تیجسوی سنگھ، گورو یادو، آشوتوش اور دیگر شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج واقع الہ آباد یونیورسٹی کے 10 طلبہ کے خلاف کرنل گنج تھانے میں پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کچھ مہینے قبل کرنل گنج علاقے کے منموہن پارک پر ایک دوکاندار سے تنازع کے بعد کچھ طلبہ نے دہشت پھیلانے کے لئے بم سے حملہ کیا تھا۔ اس میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ اس مجرمانہ فعل میں ملوث طلبہ کے بارے میں معلومات یکجا کرنے کے بعد پولیس نے گیگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے طلبہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا اور بعد میں یہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اس کے بعد اتوار کو ان پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جن طلبہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں یونیورسٹی کے ہندو ہاسٹل میں رہنے والے وکاس رائے، مردل تیواری، امن گپتا، پرکا ش شکلا، تیجسوی سنگھ، گورو یادو، آشوتوش اور دیگر شامل ہیں۔ ان تمام پر الزام ہے کہ یہ سبھی گروہ بنا کر مجرمانہ واردات کو انجام دیتے ہیں، اس وقت سبھی فرار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Apr 2020, 6:40 PM