بی جے پی لیڈر کے پولٹری فارم پر پولیس کا چھاپہ، غیر قانونی شراب کی 14 ہزار بوتلیں برآمد
کیرالہ میں پولیس نے مقامی بی جے پی لیڈر کے پولٹری فارم پر چھاپہ مارا، جہاں گودام میں ایک خفیہ کمرے سے ناجائز شراب 14000 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے
تھریسور: کیرالہ پولیس نے منگل کو بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر اور اس کے ساتھی کے پولٹری فارم پر چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں بنائے گئے گودام کے اندر ایک کمرے سے غیر قانونی غیر ملکی شراب کی 14 ہزار سے زائد بوتلیں برآمد کی گئیں۔ موقع سے 2400 لیٹر سے زائد اسپرٹ بھی برآمد ہوئی جسے پولیس نے ضبط کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
معلومات کے مطابق پولیس اس معاملے کی جانکاری حاصل کر رہی تھی۔ اس کے بعد کیرالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی کے مقامی لیڈر اور سابق پنچایت رکن 50 سالہ لالو اور اڈوکی کے رہنے والے اس کے ساتھی 52 سالہ لارنس کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے غیر قانونی شراب اور اس کے ساتھ اسپرٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ بی جے پی لیڈر کا یہ پولٹری فارم کوڈاکارا کے قریب ویلانچیرا میں موجود ہے۔ جہاں گودام کے اندر خفیہ کمرے سے شراب برآمد ہوئی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ’’چھاپے کے ایک حصے کے طور پر ہم نے کھیت میں بنائے گئے گودام سے شراب اور اسپرٹ برآمد کی گئی ہے۔ فارم میں کوئی باٹلنگ یونٹ نہیں تھا۔ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ اسپرٹ یہاں سے منتقل کی جا رہی تھی لیکن اب تک آئی ایم ایف ایل اسٹیکرز والی 14000 شراب کی بوتلوں کے ماخذ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔