پی ایم مودی اور امت شاہ کی نقل اتارنے والے عادل علی کو پولیس نے کیا گرفتار

اومتی تھانہ انچارج ایس پی ایس بگھیل نے بتایا کہ چھوٹی اومتی باشندہ عادل علی وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ممکری کر رہا تھا جو کہ قابل اعتراض ہے۔

عادل علی
عادل علی
user

قومی آواز بیورو

نئے ہندوستان میں کسی لیڈر کی ممکری کرنا، یعنی نقل اتارنا بھی گناہ ہو گیا ہے۔ اس کی تازہ مثال مدھیہ پردیش کے جبل پور میں دیکھنے کو ملی، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ممکری کرنے والے عادل علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ عادل اپنے دوستوں کے درمیان نریندر مودی اور امت شاہ کی نقل کر رہا تھا۔ اس دوران ویڈیو بھی بنائی گئی جسے کسی نے سوشل میڈیا پر ڈال دی اور وہ وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کو بنیاد بنا کر پولیس نے عادل کو حراست میں لے لیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جبل پور کے اومتی تھانہ کے پاس رہنے والے عادل علی اپنے دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہے تھے اور اسی دوران انھوں نے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی نقل کی۔ اس کی کسی نے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اومتی پولیس نے از خود نوٹس لیا اور عادل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔


اس تعلق سے اومتی تھانہ انچارج ایس پی ایس بگھیل نے بتایا کہ چھوٹی اومتی باشندہ عادل علی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ممکری کر رہا تھا جو کہ قابل اعتراض ہے۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ پر اس کی ویڈیو آئی تھی۔ ہم نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔