اتر پردیش میں پولیس کی کارروائی شرمناک: مایاوتی
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی کی یہ مانگ ہے کہ یوپی حکومت کو اپنی غلطی کے لئے معافی مانگنی چاہیے، جن معصوم کی موت ہوئی ہے ان کے خاندان کی مدد کی جانی چاہیے۔
لکھنؤ: گزشتہ دو دن سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو نشانہ بنانے والی بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تنقید کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھائے۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج مسلسل دو ٹوئٹ کیے۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر ریاست میں ہو رہے مظاہرہ پر پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ پولیس نے جانچ کیے بغیر مظاہرین پر کارروائی کی۔ پولیس کی کارروائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ ریاستی حکومت فوری طور پر بے گناہوں کو رہا کرے۔ پورے معاملے کی عدالتی جانچ ہونی چاہیے۔
مایاوتی نے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ یوپی میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں کیے گئے مظاہروں میں بغیر جانچ کے ہی خاص طور بجنور، سنبھل، مظفرنگر، میرٹھ، فیروزآباد اور دیگر اور اضلاع میں بھی جن بے گناہوں کو جیل بھیج دیا ہے، جسے میڈیا نے بھی اجاگر کیا ہے، یہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس پی کی یہ مانگ ہے کہ یوپی حکومت کو اپنی غلطی کے لئے معافی مانگنی چاہیے، جن معصوم کی موت ہوئی ہے ان کے خاندان کی مدد کی جانی چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔